7 ستمبر 2013 - 19:30
نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا

ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وزيراعظم کے ساتھ مجوزہ ملاقات کے بارے ميں فيصلہ سوچ سمجھ کر کريں گے۔

ابنا: ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وزيراعظم کے ساتھ مجوزہ ملاقات کے بارے ميں فيصلہ سوچ سمجھ کر کريں گے۔ يہ بات انہوں نے گروپ بيس کے اجلاس ميں شرکت کے بعد وطن واپس جاتے ہوئے طيارے ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي۔ وزيراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستاني وزيراعظم کے ساتھ ملاقات سے متعلق حتمي فيصلہ کرنے سے پہلے کچھ چيزيں ديکھنا پڑيں گي۔انہوں نے کہا کہ حالات معمول کے مطابق ہوتے تو مل کر خوشي ہوتي۔ وزيراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات ميں بقول انکے کچھ تلخ حقائق موجود ہيں جنہيں سامنے رکھ کر وہ اپنے پاکستاني ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا فيصلہ کريں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردي نہيں رکتي، دہشت گردوں کے حمايتي آزاد پھرتے رہيں گے،اگر ممبئي حملوں کے منصوبہ سازوں کوانصاف کے کٹہرے ميں نہيں لاياجائے گا،تو مجھے اس ملاقات سے پہلے حتمي نتيجے پر پہنچنے کے ليے سوچنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درميان ملاقات اس ماہ نيويارک ميں متوقع ہے۔......./169